وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے
ڈسکہ، ہیڈ بمبانوالہ، موترہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگاران) متعدد شہری لٹ گئے ۔
سبزی منڈی روڈ پر دو افرادنے عبداﷲسے 50 ہزار چھین لئے ، ادووار سے شہزیب کی حویلی سے بھینس اور کٹا جبکہ برج آرائیاں میں اشرف کی حویلی سے موٹر، 6پنکھے اور20 کلو تانبا چورلے گئے ۔ ڈسکہ کا عبداﷲ میڈیکل سٹور بندکرکے جا رہا تھا کہ ڈاکو 50ہزار چھین کرفرارہوگئے ۔