پرائمری سکول نمبر 2مسلم ٹاؤن میں سالانہ تقسیم انعامات
یہ سکول میری پہلی درسگاہ ، مسائل کا فوری حل میرا فرض :مدثر قیوم ناہرا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2محلہ مسلم ٹاؤن میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ہوئی ۔مہمان خصوصی لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے خطا ب میں کہا کہ یہ سکول انکی پہلی درسگاہ ہے ، سکول کے تمام مسائل کو فوری طور پر حل میرا فرض ہے ۔انہوں نے سکول کو ضلع بھر نمایاں مقام حاصل کرنے پر ہیڈ ماسٹر رانا شاذب خاں اور انکی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ تقریب میں طلبہ نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے ۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں سکول کے سابق طالبعلم اقبال صدیق سدھو سابق وائس چیئرمین بلدیہ، رانا سعید اقبال (امریکہ )اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلال خاں سمیت سماجی و تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ بعد ازاں مدثر قیوم ناہرا نے یادگاری پودا لگایا اور داخلہ مہم کے سلسلے میں بچوں کو داخل بھی کیا۔