چھپڑ پر قبضہ،گندہ پانی گلیوں،گھروں میں داخل ،گزرنامحال

چھپڑ پر قبضہ،گندہ پانی گلیوں،گھروں میں داخل ،گزرنامحال

چوٹ دھیراں میں نکاسی آب بند،آمدورفت میں مشکلات ،کارروائی کامطالبہ

ملکوال(نمائندہ دنیا نیوز)چوٹ دھیراں میں چھپڑ پر قبضہ سے نکاسی آب کا مسئلہ گمبھیر، سیوریج کا گندہ پانی نالیوں سے واپس گلیوں اور گھروں میں داخل ہونے لگا۔متاثرہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین عدیل حیدر کو درخواست دی ہے کہ گاؤں کے کچھ افراد نے چھپڑ کی زمین پر قبضہ کر کے مکانات بنا لئے ہیں جس سے سیوریج کا پانی گلیوں،گھروں میں کھڑا رہنے سے گزرنامحال بناہواہے ۔ اسی راستے کیساتھ جناز گاہ بھی ہے ، میت لیجانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ متاثرہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ملکوال غزالہ یاسین چدھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ چھپڑ کی زمین قابضین سے واگزار کروا کر نکاسی آب کا نظام بحال کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں