NA 73میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے :نوشین افتخار
رکن قومی اسمبلی کا ڈسکہ وارڈز میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح،جلسہ سے خطاب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )رکن قومی اسمبلی و چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی قومی ورثہ و ثقافت نوشین افتخار نے کہاہے کہ حلقہ این اے 73میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے ۔ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات دینا ہے ، مسائل حل کیلئے خود ہمہ وقت اپنے حلقے کا دورہ کرتی رہتی ہوں۔ وہ ڈسکہ وارڈز میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب کے بعد توحید اقبال بٹ او ر ظہیر نذیر چوہدری کی جانب سے جلسہ سے خطاب کررہی تھیں۔