میٹرو بس منصوبہ سست روی کا شکار، ٹریفک درہم برہم
ترقیاتی کاموں کیلئے اندرون سٹی جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف جگہ جگہ سے اکھاڑ د ئیے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)اندرون شہر جی ٹی روڈ کی بیوٹی فکیشن اور میٹرو بس منصوبہ سست روی کا شکار ٹریفک کا نظام درہم برہم، ترقیاتی کاموں کے باعث اندرون سٹی جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف جگہ جگہ سے اکھاڑ د ئیے گئے جس سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوگیا۔اربوں روپے کے میگا ترقیاتی منصوبے کو شروع کرنے سے ایمن آباد ،چند داقلعہ تک اور اندرون شہر سے راہوالی کینٹ تک جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف اکھاڑ پچھاڑ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہنے لگا۔ گھنٹوں ٹریفک کی بندش سے شہری شدید اذیت کا شکار رہنے لگے ،بڑی ٹرانسپورٹ شہر میں داخلے پر پابندی لیکن کمرشل ٹرانسپورٹ جی ٹی روڈ کے دونوں سروس روڈزکو استعمال کرنے لگے جس سے شہری پریشان رہنے لگے ۔