لدھیوالہ وڑائچ :شکاریوں کا وائلڈ لائف ٹیم پر حملہ
65 ذبح پرندے قبضہ میں لینے پر ملزم آپے سے باہر ، دھمکیاں دیتے فرار
لدھیوالہ وڑائچ ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ کے محلہ روہی والامیں وائلڈ لائف ٹیم کا مخبری پر چھاپہ ،غیر قانونی شکار کئے گئے ذبح پرندے قبضہ میں لینے پر شکاریوں نے وائلڈ لائف کی ٹیم پر حملہ کر دیا ۔ محکمہ وائلڈ لائف کے افسر محمد عمیر نے غیر قانونی شکار کے ذبح کئے جانے کی اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ لدھیوالہ کے محلہ روہی والا میں چھاپہ مار کر شکاری ندیم عرف دیمہ کے قبضے سے ذبح کی گئی65 شار ق قبضہ میں لینے کی کوشش کی تو ندیم عرف دیمہ غیر قانونی شکار کرنے والے اپنے ساتھیوں محمد نواز ،ارشد ، فلک شیر،ذیشان اور شہزاد کے ہمراہ وائلڈ لائف ٹیم پر دھاوا بول دیا اور گالم گلوچ اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے ذبح کی گئی شارک چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔تھانہ لدھیوالہ پولیس نے وائلڈ لائف آفیسر محمد عمیر کی درخواست پر ملزم ندیم عرف دیمہ اور اس کے 5ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔