جلالپور جٹاں:موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،نوجوان جاں بحق
عبدالغفار لوڈر رکشہ پر کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام کرتا تھا،لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل
جلالپور جٹاں (نامہ نگار )دن دہاڑے موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 30سالہ محنت کش جاں بحق ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقہ محمود آباد میں خیبرپختونخوا کا رہائشی عبدالغفار لوڈر رکشہ پر کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام کرتا تھا ، گزشتہ روز دو موٹر سائیکل سواروں فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں عبد الغفار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، قتل کی واردات گھریلو تنازع بتائی جاتی ہے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔