ڈی پی او خوشاب نے سمارٹ سٹی خوشاب کے کنٹرول کا معائنہ کیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے سمارٹ سٹی خوشاب کے کنٹرول کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر انچارج سی آر او برانچ، انچارج آئی ٹی، انچارج اے وی ایل ایس اور سٹی و صدر کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔
معائنہ کے دوران منیجر اور اسسٹنٹ منیجر خوشاب نے انہیں اسمارٹ سٹی کی مکمل ورکنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ اور انہیں VWPS، VCCS، VTMS اور \\\"میری پہچان\\\" پروگرامز کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ بریفنگ کے دوان ڈی پی او خوشاب پراگرام کے نصب کئے گئے کیمروں کی لائیو مانیٹرنگ، پینک بٹنز اور ایف آر کیمروں کی ورکنگ، وزیراعلی کے فری وائی فائی پروگرام کی تفصیلات اور شہریوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔ڈی پی او خوشاب نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہتے ہوئے اس نظام کو موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔