امن کمیٹی اجلاس، مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے تحفظ پر زور

امن کمیٹی اجلاس، مذہبی ہم آہنگی  اور اقلیتوں کے تحفظ پر زور

میانوالی(نامہ نگار)ڈ پٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیس نمائندگان، علمائے کرام، امن کمیٹی ممبران، پیرا فورس اور مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے سی پپلاں نے کہا کہ اسلام امن، رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے ، اس لیے معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کے حقوق کا احترام ہی پرامن معاشرے کی بنیاد ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے ، لہٰذا مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ اور علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں