ڈی سی میانوالی کا دورہ، تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنیکی ہدایت
ڈی سی میانوالی کا دورہ، تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنیکی ہدایتمنصو بوں کی تعمیر میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے :اسد عباس مگسی
میانوالی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی کمپلیکس میں زیر تعمیر پیرا (PERA) آفس کی عمارت کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایکسئن بلڈنگز اعظم غفور اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان نے انہیں منصوبے پر جاری تعمیراتی کام اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ایس ڈی او پیرا بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے اور تعمیر میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے حال ہی میں مکمل ہونے والی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی عمارت کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ڈی ڈی ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی جائے جو عمارت کے درکار وسائل اور دیگر امور پر جامع رپورٹ مرتب کرے تاکہ اسے حکومت کو منظوری کے لیے ارسال کر کے ادارے کو جلد فعال کیا جا سکے ۔