چودھری مونس الٰہی اور راسخ الٰہی کے اعزاز میں ظہرانہ
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )سپین کے شہر بارسلونا میں سپیک ہارس رائیڈنگ کلب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی اور چودھری راسخ الٰہی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں کلب کے عہدیدار وں اور بارسلونا کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر احتشام خالد وڑائچ، ابوبکر چیمہ، نوید وڑائچ، عدیل وڑائچ، ثاقب وڑائچ، ضیغم گوندل بھی موجود تھے ، کلب کے منتظمین نے معزز مہمانوں کو کلب کی سرگرمیوں اور گھڑ سواری کے فروغ کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ مونس الٰہی نے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اپنی مٹی اور روایات سے جڑے رہنا قابلِ تحسین ہے ،سپیک ہارس رائیڈنگ کلب جس طرح نوجوان نسل میں اس تاریخی کھیل کو مقبول بنا رہا ہے ، وہ لائقِ ستائش ہے ۔