محمودآباد:موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ،نوجوان جاں بحق

 محمودآباد:موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ،نوجوان جاں بحق

مقتول عبدالغفار محلے میں کوڑا اٹھانے کا کام کرتا تھا،کرائم سین یونٹ کی قانونی کارروائی

گجرات (نامہ نگار )گجرات کے علاقے محمودآباد جلالپورجٹاں میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوانجاں بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق عبدالغفار ولد گل بہادر عمر سکنہ اپردیر خیبرپختونخوا کا رہائشی (جو محلے میں کوڑا اٹھانے کا کام کرتا تھا) کو دو موٹر سائیکل سوار افراد نے نا معلوم وجہ سے تین گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ متاثرہ آدمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جابحق ہوگیا ۔ریسکیو عملہ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ کرائم سین یونٹ کی قانونی کارروائی کے بعد نعش کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں