گجرات ، منڈی بہاؤالدین میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز منسوخ

گجرات ، منڈی بہاؤالدین میں  ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز منسوخ

گجرات (نامہ نگار )ٹھیکیداروں کا بائیکاٹ ،محکمہ بلڈنگ گجرات ڈویژن کے تحت گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کروڑوں کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز منسوخ کر دیئے گئے ۔

 ٹھیکیداروں نے حالیہ مہنگائی، خصوصاً پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومتی ریٹس کو غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے ٹینڈرز کا بائیکاٹ کیا۔ ٹھیکیداروں کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں کم ریٹس پر کام کرنا ممکن نہیں، جس پر کسی نے بھی ٹینڈرز میں دلچسپی نہیں لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں