صفائی والی ملازمہ ہسپتال سے50ہزار لے اڑی
راہوالی(نمائندہ دنیا )ہسپتال میں جھاڑو دینے والی ملازمہ گلے سے 50ہزار نکال کر لے گئی، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
جی ٹی روڈ پر واقع سردار یٰسین ملک ویلفیئر ہسپتال میں ملازمہ عذرا زوجہ سیف اﷲرات کو ڈیوٹی دے رہی تھی کہ صبح کوہسپتال کے گلہ اٹھا کر کمرے میں لے گئی اور اس میں موجود تقریباً50 ہزار نکال لئے ۔