وارداتوں میں شہری 10من گندم ،قیمتی اشیاسے محروم

وارداتوں میں شہری 10من  گندم ،قیمتی اشیاسے محروم

سمبڑیال ،منڈیکی گورائیہ، ڈسکہ، ہیڈ بمبانوالہ (سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا،نامہ نگار)وارداتوں میں شہری 10من گندم اورقیمتی اشیاسے محروم۔

بھوپالوالہ کے رہائشی امیر بخش کا لنڈا بازار کے باہر سے موٹر سائیکل، موضع کوٹلی کھوکھراں کے رہائشی غلام قادر کے زرعی رقبہ میں 3 سولر پلیٹس، رحم کالونی میں بشیر کے گھر سے موبائل ، 15ہزار ودیگر دستاویزات ، جناح چوک میں جنید کے شیڈ سے 14مرغیاں ، ملیانوالہ میں قاسم کی حویلی سے 10من گندم اورگورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول ڈسکہ کا میٹر بجلی اور تارچورلے گئے ۔ موضع چیانوالی کا ارشد اپنی کریانہ دکان پرموجودتھاکہ ڈاکو گھس آئے اوراسلحہ کی نوک پر 35ہزار اوردو موبائل فونز چھین کرفرارہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں