سی ایس ایس امتحان میں کامیابی پر پنجاب کالج انتظامیہ کی محسن خالد سے ملاقات
کامونکے (تحصیل رپورٹر )سینٹرل سپیریئر سروسز امتحان میں پاکستان بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کامونکے کے نوجوان محسن خالد کے گھر پنجاب کالجز کامونکے کیمپس کی انتظامیہ نے دورہ کیا اور انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کالجز کامونکے اسامہ فضل ، پرنسپل ندیم صدیق اور وائس پرنسپل ذیشان حیدر و انتظامی شخصیات بھی موجود تھیں۔ وفد نے محسن خالد، ان کے والدین اور اہلخانہ سے ملاقات کی اور اس غیر معمولی کامیابی کو پورے علاقے کیلئے باعثِ فخر قرار دیا۔ ڈائریکٹر اسامہ فضل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن خالد نے محنت، لگن اور مستقل مزاجی سے نہ صرف اپنے والدین بلکہ تعلیمی ادارے اور پورے کامونکے کا نام روشن کیا ہے ۔