دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتیں:بلال تارڑ

دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتیں:بلال تارڑ

قوم شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی:عدنان چٹھہ

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں معرکہ حق بنیان مرصوص کے حوالے سے ریلی و تقریب، پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ ریلی کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ نے کی جبکہ رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ نے خصوصی شرکت کی ۔ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی حیدری چوک علی پورچٹھہ پہنچی جہاں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ راستے میں شہریوں نے ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگا کر اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ بنیان مرصوص قومی اتحاد، استقامت اور دفاع وطن کے عزم کی علامت ہے ، دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتیں کیونکہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔ عدنان افضل چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے اور قوم اپنے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر ذوالفقار علی بھٹو، جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ علوی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بشارت علی چیمہ نے بھی سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ ریلی اور تقریب میں شرکت کی اور افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں