وزیرآباد:معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر افواج پاکستان کو خراج تحسین کیلئے ریلی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر افواج پاکستان کی مثالی فتح کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم پی اے وقار احمد چیمہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ،
مہمان خصوصی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ تھے ،مولانا ظفر علی خان بائی پاس سے شروع ہونیوالی ریلی 5 کلومیٹر کی مسافت طے کر کے اللہ والا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ، اللہ والا چوک پہنچنے پر ریلی کا آتش بازی کے ذریعے استقبال کیا گیا،اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،نائب صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب مستنصر علی گوندل،امتیاز اظہر باگڑی،انصر محمود سندھو، ادریس سپال ایڈ ووکیٹ، افتخار احمد بٹ،محمد اعجاز بھٹی،ابرار احمد چیمہ،میاں شہباز احمد،بیرسٹر عمر گوندل، ضلعی صدر یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ، عظیم نصر اللہ چیمہ اور سینکڑوں کارکن بھی موجود تھے ۔