ڈپٹی کمشنر کاچلڈرن ہسپتال کا دورہ طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کاچلڈرن ہسپتال کا دورہ طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، او پی ڈی ، مختلف وارڈز اور دیگر اہم شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری بھی چیک کی اور ہسپتال میں نظم و ضبط اور خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں