ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کادورہ جڑانوالہ ،دو غیر قانونی کلینکس سیل
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈویژن عدنان محمود نے جڑانوالہ کا دورہ کرتے ہوئے مختلف سی ایچ آئی کا وزٹ کیا اور گھروں کی رجسٹریشن چیک کی ۔
بعد ازاں ڈائریکٹر ہیلتھ عدنان محمود اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صومیہ جمیل نے اتائیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں قائم دو غیر قانونی کلینکس کو سیل کر دیا۔ کارروائی کے دوران اتائی ڈاکٹر ابرار اور مرتضیٰ کلینکس پر مریضوں کا معائنہ کرتے پائے گئے ، انکے چالان مزید قانونی کارروائی کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور بھجوا دیئے گئے ۔