گگو منڈی:شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا،حالت نازک

گگو منڈی:شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا،حالت نازک

تسلیم رمضان نے علی نثار کو دوسری عورتوں کیساتھ معاشقوں سے منع کیا تھا

گگومنڈی(نامہ نگار)پرائی عورتوں سے معاشقے سے منع پرشوہرنے بیوی پرتیزاب پھینک دیا،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں247۔ای بی کی رہائشی تسلیم رمضان کی شادی6سال قبل علی نثارعرف سنی سے ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔علی نثارمبینہ طور پر ان دنوں دوسری عورتوں سے عشق معاشقہ کررہاتھاجس پراس کی بیوی تسلیم رمضان نے منع کیاتو نثار نے بہیمانہ تشدد کے بعد اس پرتیزاب پھینک دیاجس سے تسلیم رمضان شدید جھلس گئی ،اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ گگومنڈی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں