پھالیہ :دریا، نہروں اور سیم نالوں میں نہانے پر پابندی
پھالیہ (نامہ نگار )دریا، نہروں اور سیم نالوں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
اسسٹنٹ کمشنر و سب ڈویژنل مجسٹریٹ پھالیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق دریا نہروں سیم نالوں جھیلوں اور تالابوں میں نہانے تیرنے اور غوطہ خوری پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر دریا نہروں اور سیم نالوں کے کناروں پر بیٹھنے پکنک منانے اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کی بھی اجازت نہیں ہوگی ۔