ارشدجان پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن کے صدر منتخب
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن کے صدر شیہان محمدارشدجان اور کراٹے ماسٹر اشتیاق مغل جنرل سیکرٹری بن گئے۔
ورلڈ فل کنٹیکٹ کراٹے آرگنائزیشن جاپان سے الحاق کے بعد پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن کا پہلا اجلاس ارشد جان کی زیرِ صدارت مقامی ہوٹل میں ہوا ، فیڈریشن کے عہدیدار وں اور ایگزیکٹو ممبران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔