سیالکوٹ:بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،شہری پانی کو ترس گئے
کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے قیمتی الیکٹر ا نکس اشیا خراب ہونے لگیں
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بجلی کی اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں،شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے شہری پانی کی بوند بوندکو ترس گئے ، عوام کو کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑرہا ہے ’گیپکو کے علاقوں مبارک پورہ، میانہ پورہ، حاجی پورہ، شہاب پورہ، گلشن ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن ،سول لائن، ضلع کچہری میں بجلی کی آنکھ مچولی معمول بن گئی۔ہفتہ وارانہ پرمٹ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ۔شدید گرمی میں صارفین کو بجلی سے محروم رکھنا ظلم ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے قیمتی الیکٹر ا نکس اشیا بھی خراب ہو رہی ہیں۔بجلی کی طویل بندش کیوجہ سے گھروں سے پانی ختم ہو جا تاہے ۔بد ترین لو ڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔