لاک ڈائون کے اوقات پر تاجروں کے شدید تحفظات

لاک ڈائون کے اوقات پر تاجروں کے شدید تحفظات

معاشی پالیسیاں نقصان دہ ،رات 10بجے تک کاروبار کی اجازت کا مطالبہ

گوجرانوالہ،گجرات ‘سیالکوٹ (سٹی رپورٹر ‘نمائندہ دنیا)گوجرانوالہ کے تاجر رہنمائوں کا لاک ڈائون کے اوقات پر شدید تحفظات کا اظہار، رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تاجر ٹریڈ الائنس اور مرکزی انجمن تاجران گوجرانوالہ کے قائدین نے موجودہ لاک ڈا ئون اور کاروباری اوقات کار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشی قتل قرار دے دیا ہے ۔ تاجر رہنمائوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ زمینی حقائق اور شدید گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈائون کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور دکانیں بند کرنے کا وقت رات 8 بجے کے بجائے 10 بجے مقرر کیا جائے ۔ مشترکہ ہنگامی اجلاس میں تاجر برادری کے رہنمائوں شیخ بابر کھرانہ ،حمود الرحمن خان ،شیخ افضل ،شیخ فرقان الحق اوردیگر نے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور حالیہ لاک ڈائون کو تاجروں کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دیا۔ علاوہ ازیں گجرات کی تاجر تنظیموں کے رہنمائوں نے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔ صدر مرکزی انجمن تاجران سیالکوٹ حاجی غلام مجتبیٰ مہر نے کہا کہ دوبارہ لاک ڈاؤن کا نفاذ تاجر برادری کے معاشی قتل کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ پہلے ہی مہنگائی، بجلی و گیس کے بڑھتے ہوئے نرخوں، ٹیکسوں کے بوجھ اور کاروباری سست روی کا شکار ہے ، ایسے میں مزید پابندیاں تاجروں کیلئے ناقابلِ برداشت ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں