واسا سیالکوٹ کا پانی کے بلوں کی آن لائن ادائیگی کا اقدام

واسا سیالکوٹ کا پانی کے بلوں  کی آن لائن ادائیگی کا اقدام

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )واسا نے شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا،واسا کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سلمان نثار نے رابطہ پر بتایا کہ۔۔۔

واسا کی جانب سے پانی کے بلوں کو مکمل طور پر آن لائن کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ صارفین کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں اور وہ گھر بیٹھے آسانی سے واجبات ادا کر سکیں۔ ڈی ایم ڈی کا کہنا تھا کہ آن لائن بلنگ سسٹم کی منتقلی اور تکنیکی پراسس کے باعث بلوں کے اجرا میں تاخیر ہوئی، تاہم صارفین کو دو ماہ کے بل ایک ساتھ ارسال کیے جائیں گے اور کسی قسم کا جرمانہ یا اضافی سرچارج عائد نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں