سیالکوٹ: بدنام زمانہ منشیات فروش آصف بازیگر رنگے ہاتھوں گرفتار
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ نعمان بٹر نے منشیات فروشوں کیخلاف خصوصی مہم کے دوران ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر محلہ اسلام آباد کے بدنام زمانہ منشیات فروش آصف بازیگر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ نعمان بٹر نے منشیات فروشوں کیخلاف خصوصی مہم کے دوران ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر محلہ اسلام آباد کے بدنام زمانہ منشیات فروش آصف بازیگر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم سے 1180 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔