گجرات چیمبر سمال ٹریڈرز وفدکی صدر FCCP سے ملاقات

 گجرات چیمبر سمال ٹریڈرز وفدکی صدر FCCP سے ملاقات

عاطف اکرام شیخ کی کاروباری مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

گجرات(سٹی رپورٹر)صدرفرینڈز گروپ رضوان دلدار چوہدری کی زیر قیادت گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزکے وفد کی FCCP کے صدر عاطف اکرام شیخ سے خصوصی ملاقات اس موقع پر گجرات سمال چیمبراور آئندہ بجٹ کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی جس میں FPCCI کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدار چوہدری نے عاطف اکرام شیخ کو دورہ گجرات کی دعوت دی اس موقع پرطارق عزیز اور کریم عزیز ملک’ صدرگجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز ایند سمال انڈسٹریز محمد وقاص مرزا’نائب صدر ملک یاسین مبشر موجودتھے اس دوران FPCCI کے صدر عاطف اکرام شیخ کی طرف سے گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے ذمہ داران کوخصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں