حافظ آباد 1:کروڑ 42لاکھ کامال مسروقہ مالکان کو تقسیم
ڈی پی اوکامران حمید نے 8لاکھ نقدی،لاکھوں کے زیورات ودیگراشیاحوالے کیں
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا)حافظ آباد پولیس کی جانب سے ایک کروڑ 42لاکھ سے زائد مال مسروقہ121 مالکان میں تقسیم کرنے کی تقریب ڈی پی او آفس میں ہوئی ۔ ڈی پی اوکامران حمید نے 18موٹر سائیکلیں 8لاکھ سے زائد نقدی لاکھوں کے زیورات 8 مویشی 53موٹریں درجنوں موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان مالکان میں تقسیم کیا اور اس موقع پر بتایا کہ پولیس نے اڑھائی ماہ کے کے دوران 15ڈکیت گینگز سمیت 576سے زائد چور اشتہاریوں کو گرفتار کیا جو ڈکیتی رہزنی ہاؤس رابری سٹریٹ کرائمز، ہائی وے رابری اور مویشی چوری میں ملوث چلے ا ٓرہے تھے ۔ پولیس نے درجنوں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے ملزموں کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا۔