شادی شدہ خاتون اور لڑکے کو اغواکرلیاگیا
ڈسکہ،منڈیکی گورائیہ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگاران )دومختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون اور لڑکا اغواکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق صابوسراکے کریم کی بیوی گھر سے سودا سلف لینے گئی تو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا جبکہ ستراہ کے وقاص کا7سالہ بیٹااحمد دکان پر گیا تو واپس نہ آیاپولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔