سکول سے پنکھے ، موٹر دوموٹر سائیکلیں اور وچھے چوری

 سکول سے پنکھے ، موٹر  دوموٹر سائیکلیں اور وچھے چوری

ڈسکہ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگار) چار وارداتوں میں سکول سے پنکھے ،موٹر جبکہ دوموٹر سائیکلیں اور وچھے چوری ہوگئے ۔

گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ موکھل سے واٹر پمپ، دو چھت والے اور ایک فرشی پنکھا چوری، پسروربائپاس کے قریب عامر سعید کی حویلی سے ملازم سکندر حیات نے اشفاق اور احتشام کے ساتھ مل کر 14وچھے چوری کر لئے ، بشیر کالونی میں احتشام الحسن کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری، سول ہسپتال ایمرجنسی کے باہر سے ظہیر عظمت کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں