ڈسکہ پولیس افسروں نے سائلین کو خوار کرنا شروع کردیا

ڈسکہ پولیس افسروں نے سائلین کو خوار کرنا شروع کردیا

ڈی پی او ،ڈی ایس پی کیطرف سے بھجوائی جانیوالی درخواستوں پرکارروائی کیلئے در بدر

موترہ(نامہ نگار)ڈی پی او سیالکوٹ اورڈی ایس پی ڈسکہ کی طرف سے تھانوں میں بھجوائی جانیوالی درخواستوں پر پولیس افسروں نے سائلین کو خوار کرنا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ سرکل کے پانچوں تھانوں سٹی ’صدر’موترہ ’ستراہ ’بمبانوالہ کے سائلین کی درخواستوں پر پولیس افسروں نے سائلین کو انصاف فراہم کرنے کی بجائے انہیں خوار کرناشروع کردیاہے متعلقہ تھانوں کے پولیس افسر درخواستوں پرکئی کئی دن کارروائی نہیں کرتے اور سائلین اپنی درخواستوں پر کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے چکر لگالگاکر شٹل کاک بن جاتے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی اگر سائلین ڈی ایس پی ڈسکہ آفس میں رابطہ کریں تو وہ بھی انکی بات کو سنا ان سنا کردیاجاتاہے سائلین اپنی درخواستوں پر کاروائی کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں ۔ سائلین نے وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں