فلاحی کام کرنیوالے ہیرو‘خدائی خدمت گار:ملک حسین
سماجی تنظیم کی سبکدوش جنرل سیکرٹری صائمہ شہزادی کی الوداعی تقریب پر خطاب
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسانیت سے محبت اور فلاحی کام کرنیوالے معاشرے کے ہیرو اور خدائی خدمت گار بن کر رب کریم کی رضا حاصل کرتے ہیں ،غریب ومستحق خاندانوں کی بچیوں کے نکاح اور رخصتی موجودہ حالات میں ان خاندانوں کے لئے آکسیجن کا کام ہے ۔ایکوئیل ویلفیئر ؤرگنائزیشن غریب خاندانوں کی بچیوں کے نکاح اور رخصتی کی سالانہ اجتماع شادی تقریب کا اہتمام کرتی ہے ، نکاح محبت رحمتوں اور سکون کا باعث اور پاکیزگی و عفت کا درس ہے ۔ان خیالات کا اظہار ملک حسین نے ایکوئیل ویلفیئر ؤرگنائزیشن کی سبکدوش ہونیوالی جنرل سیکرٹری صائمہ شہزادی کی الوداعی تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر ڈاکٹر رضا سلطان کو جنرل سیکرٹری اور صوفی اشرف نثار کو سیکرٹری انفارمیشن منتخب کیا گیا۔اجلاس میں صدر میر آصف محمود،سرپرست اعلیٰ میاں ارشاد ،سرپرست صابر بٹ،نائب صدر ملک سلیم،فنانس سیکرٹری میاں صوفی اقبال آرائیں،آغا قاسم ،مرزا تقی، اسلم جتالہ،مہر یونس ،مہر شریف، غلام مرتضیٰ سوہدروی، نعیم اشرف ،عاطف بزمی،ملک بابر رضوان، مہمان خصو صی صائمہ شہزادی، ودیگرنے شرکت کی۔ مرزا تقی نے نو بیاہتا جوڑے کو مری میں سیرو تفریح کا پیکیج دیا۔