وزیر آباد کو ماحولیاتی آ لود گی سے پاک کرینگے :مقررین
ماحول کو صاف ستھرا بننے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہونگے :دائود چٹھہ و دیگر
وزیر آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے ستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیرآباد کے ورکرز نے ریلی نکالی جس کا مقصد لوگوں میں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیرآباد کے ورکرز نے ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کے حوالے سے ریلی نکالی جس میں ستھرا پنجاب کے ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کا مقصد اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے عوامی شعور کو اجاگر کرنا ہے ریلی میں شریک ستھرا پنجاب کے ورکرز نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر سینٹری انچارج داؤد چٹھہ ،سٹی سپر وائزر فرحان بٹ اور محسن بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے اپنے علاقوں کو صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب بنائیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحولیاتی آلودگی کو کم کریں تا کہ شہری صاف ستھری فضا میں سانس لے سکیں انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز اس میسیج کو گھر گھر تک پہنچائیں گے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہر کو صاف ستھرا اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کریں گے ۔