نوشہرہ ورکاں :ماحولیات کے عالمی دن پر ستھرا پنجاب ایجنسی کے زیر اہتمام ریلی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی کے زیر اہتمام آگاہی ریلی نکالی گئی جس اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجر امیر حمزہ سمیت عملے کے ارکان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
شرکا نے صاف ستھرے ماحول، شجر کاری کے فوائد، پلاسٹک آلودگی کے نقصانات اور صفائی کی اہمیت بارے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ریلی میونسپل کمیٹی آفس سے شروع ہو کر چوک تاجدار ختم نبوت پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی لیگی ر ہنما اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صاف، سر سبز و شاداب اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔