پی ٹی آئی میں فارورڈ بلا ک ہے نہ بنے گا :ناصر چیمہ

 پی ٹی آئی میں فارورڈ بلا ک ہے نہ بنے گا :ناصر چیمہ

ڈس انفارمیشن پھیلانے والا سازشی ٹولہ مشن میں کامیاب نہیں ہوگا

راہوالی (نمائندہ دنیا )پی ٹی آئی میں فارورڈ بلا ک ہے اور نہ ہی بنے گا ڈس انفارمیشن پھیلانے والا سازشی و بوکھلاہٹ کا شکار ٹولہ ہے جو کبھی مشن میں کامیاب نہ ہوگا ،عمران خان کی قیادت میں ملک بھر میں پی ٹی آئی متحد ،منظم ہے جھوٹ کا پلندہ سیاست کرنے والی حکمران جماعت ایسی افواہیں پھیلا کر دل کو طفل تسلیاں دے رہی ہے جبکہ سکون و چین انکی قسمت میں ختم ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں ملاقات کیلئے آنیوالے علاقہ معززین ارشد ورک ، شاہد نذیر چدھڑ، عمران بیگ ، محمد فاروق مصطفائی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں مصیبتیں صعوبتیں برداشت کرلیں گے مگر عوام کے حقوق کے لیے جاری جہدوجہد سے دستبردارنہیں ہونگے وہ چٹان کی طرح مضبوط اعصاب کے مالک ہیں انہیں توڑا نہیں جاسکتا ایسا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اوچھے ہتھکنڈوں سے انہیں توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر بے حس حکمران 47فارم کی پیداوار اس میں ہر گز کامیاب نہ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکمران جماعت نے انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو پھر حالات مزید خراب اور سنگین ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگرسیاسی نظام مضبوط نہ ہوگا تو ملکی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں