یونیورسٹی آف چناب اور حکومت آزاد جموں و کشمیر کے مابین معاہدہ

 یونیورسٹی آف چناب اور حکومت  آزاد جموں و کشمیر کے مابین معاہدہ

وزیر آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )یونیورسٹی آف چناب گجرات اور حکومت آزاد جموں و کشمیر کے مابین اعلیٰ تعلیم، علمی و تحقیقی تعاون، استعدادِ کار میں اضافہ اور طلبہ کی تعلیمی و پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کیلئے ایک اہم دستاویزِ تفاہم پر دستخط کئے گئے ۔

 اس شراکت داری کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط قائم کرنا، علمی تبادلوں کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کے ذریعے تعلیمی شعبے میں نئے مواقع پیدا کرنا ہے ۔ طلبہ کو اسکالرشپس اور تعلیمی مواقع فراہم کرنے کا اعلان, ڈی او یو کے تحت آزاد کشمیر اور قریبی اضلاع کے طلبہ کو جدید تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ انجینئر رضا چوہان، ریکٹر یونیورسٹی آف چناب، گجرات اور ظفر اقبال ملک، ایم ایل اے و وزیر برائے اعلیٰ تعلیم حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے دستخط کئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں