کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ، بھٹہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا ہے کہ کوئلہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ نے بھٹہ انڈسٹری کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔
اور کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اینٹوں کی تیاری کی لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مارکیٹ میں اینٹوں کی قیمتیں انتہائی کم سطح پر ہیں، جس کے باعث بھٹہ مالکان کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو بھٹہ انڈسٹری مکمل طور پر بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہو جائے گی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئلہ کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔ اور اسے فکس کیا جائے تاکہ بھٹہ مالکان کو ریلیف مل سکے۔