بیوٹیفکیشن منصوبے مقررہ مد میں مکمل کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ کو دیدہ زیب شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے :کمشنر
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے بیوٹیفکیشن سکیمز کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی، صفائی اور شہری سہولیات میں بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی ہمراہ تھے جبکہ اے سی جی محمد عامر ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالرئوف ،سی او کارپوریشن قیصر امین سمیت متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی اور مختلف ترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
کمشنر نے کہا کہ گرین بیلٹس، پارکوں، شاہراہوں، چوکوں اور عوامی مقامات کی خوبصورتی میں اضافہ شہری زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق گوجرانوالہ کو ایک صاف، سرسبز اور دیدہ زیب شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔کمشنر محمد علی نے زور دیا کہ شجرکاری، صفائی اور تزئین و آرائش کے منصوبوں میں پائیداری کو مدنظر رکھا جائے تاکہ ان کے مثبت اثرات طویل عرصے تک برقرار رہیں۔