ڈسکہ :مویشیوں کی شہر سے منتقلی کی مہم دم توڑ نے لگی

 ڈسکہ :مویشیوں کی شہر سے منتقلی کی مہم دم توڑ نے لگی

باہر باڑے قائم کر نے والوں نے دوبارہ مویشی شہر میں منتقل کرنا شروع کر دئیے

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں ہر گزرتے دن کیساتھ مویشیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی مہم دم توڑنے لگی۔ میونسپل کمیٹی نے تمام مویشی پال حضرات کو آگاہ کیاتھا کہ وہ خود بخود مویشیوں کے باڑہ جات شہر سے باہر منتقل کرلیں مویشیوں کے باڑہ جات شہرسے باہر منتقل نہ کرنے پر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی طرف سے متعدد افراد پرمقدمات بھی درج کر ائے گئے مگر اب مویشیوں کو شہرسے باہر منتقل کرنے کی مہم رک گئی ہے جن افراد نے مویشی شہر سے باہر منتقل کئے تھے اب انہوں نے دوبارہ مویشی شہر کے اندر ہی باڑہ جات میں منتقل کرنا شرو ع کردئیے ہیں بعض نے تو انتظامیہ کے احکامات کے باوجود مویشیوں کو شہر سے باہر منتقل نہیں کیاتھا اور انتظامیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیاتھا ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے مطالبہ کیاہے کہ ڈسکہ شہر میں قائم مویشیوں کے باڑہ جات کو ختم کیاجائے اور مویشی شہر سے باہر منتقل کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں