اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کامحرم کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

 اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کامحرم  کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال نے۔۔۔

 ایس ڈی پی او عنصر فاروق مان کے ہمراہ نوشہرہ ورکاں اور خان مسلمان میں اے کیٹیگری کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی، صفائی ستھرائی، لائٹنگ، تجاوزات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ جلوسوں کے روٹس پر \"ستھرا پنجاب\" پروگرام کے تحت ڈیپ کلیننگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا جبکہ لٹکتے بجلی کے تاروں کی نشاندہی کرکے ڈیٹا ایکسین گیپکو کو ارسال کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں