سیالکوٹ:پورن نگر کے بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال ابتر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صاف ستھرا پنجاب کی کاوشوں کے نتیجے میں محلہ پورن نگر کے بعض علاقوں میں صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر گلیوں اور نالیوں میں قدرتی طور پر \"قیمتی جڑی بوٹیوں\" نے جنم لے لیا۔
نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے اْگنے والا یہ خودرو سبزہ اب علاقے کی نئی پہچان بنتا جا رہا ہے ۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بدبو کے خاتمے کے دعوے تو اپنی جگہ لیکن گلیوں اور نالیوں میں اْگنے والی یہ جڑی بوٹیاں پورے علاقے کو ‘‘مہکا ’’رہی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنائیں تاکہ گلیاں اور نالیاں جڑی بوٹیوں کی نرسریاں بننے کے بجائے واقعی صاف ستھری نظر آئیں۔