ریٹارڈ ملازمین کا پنشن میں نمایاں اضافے کا مطالبہ

ریٹارڈ ملازمین کا پنشن میں نمایاں اضافے کا مطالبہ

بڑھتی مہنگائی ،پٹرولیم مصنوعات ،یوٹیلیٹی بلوں نے زندگی اجیرن بنا دی :گفتگو

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آئی ایم ایف کا نام لے کر ملازمین اور پنشنرز کو ٹرخانے کا سلسلہ بند کیا جائے ، بجٹ میں فوری ریلیف دیا جائے ۔ بزرگ پنشنرز محمود احمد خان لودھی، محمد نواز، سیف اللہ اور دیگر نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو خصوصی ریلیف دیتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن میں نمایاں اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے تنخواہ دار اور پنشنرز طبقے کی زندگی شدید مشکلات سے دوچار کر دی۔

انہوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہر سال آئی ایم ایف کی شرائط اور معاشی مجبوریوں کا جواز پیش کرکے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مناسب ریلیف سے محروم رکھا جاتا ہے حالانکہ مہنگائی کا سب سے زیادہ بوجھ یہی طبقہ برداشت کر رہا ہے ۔ اشیائے خور ونوش، ادویات، تعلیمی اخراجات اور یوٹیلیٹی بلز میں بے پناہ اضافے کے باعث محدود آمدنی والے خاندانوں کے لیے گھر کا نظام چلانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے ۔محمود احمد خان لودھی نے کہا کہ موجودہ پنشن اور تنخواہیں زمینی حقائق اور مہنگائی کے تناسب سے بہت کم ہیں جس کے باعث ہزاروں خاندان مالی پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں