ایشال فاطمہ کیس:پولیس کی اہم پیش رفت، 3 ملزم گرفتار

ایشال فاطمہ کیس:پولیس کی اہم پیش رفت، 3 ملزم گرفتار

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پراسرار حالات میں ہسپتال میں دم توڑنے والی نوجوان لڑکی ایشال فاطمہ کے کیس میں جھنگ پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے تین ملز موں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نوجوان لڑکی کو تشویشناک حالت میں ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسے ہسپتال پہنچانے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ساجد حسین نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو تمام حقائق اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا حکم دیا۔ پولیس نے جدید تفتیشی ذرائع، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے تین ملز موں خلیل الرحمٰن، محمد حسن اور عمیس کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں