چنیوٹ :ریونیو اہداف کے حصول کو تیز کرنے کی ہدایت

 چنیوٹ :ریونیو اہداف کے حصول کو تیز کرنے کی ہدایت

اہداف بروقت حاصل کرنے ،زیر التوا معاملات جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ریونیو کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع بھر میں ریونیو وصولیوں، سرکاری اہداف اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں اے ڈی سی آر محمد احمر نے مختلف ریونیو مدات میں حاصل شدہ اہداف، وصولیوں کی صورتحال اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے ریونیو افسران اور فیلڈ سٹاف متحرک انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو وصولیوں کے عمل کو مزید مؤثر بنانے ، مقررہ اہداف بروقت حاصل کرنے اور زیر التوا ریونیو معاملات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران حکومتی اہداف کے حصول کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور ریونیو امور میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ریونیو افسران نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں