نہر میں گرنے والی 4 سالہ بچی کی4گھنٹے بعد لاش برآمد

نہر میں گرنے والی 4 سالہ بچی کی4گھنٹے بعد لاش برآمد

مومنہ راجباہ کے کنارے منہ دھو رہی تھی اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چک نمبر 335 گ ب کے قریب چار سالہ بچی پاؤں پھسلنے کے باعث نہر میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چک نمبر 335 گ ب اضافی آبادی کے رہائشی محمد اختر کی چار سالہ بیٹی مومنہ راجباہ کھیکھا کے کنارے ہاتھ، منہ دھو رہی تھی اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لائن سرچ، بوٹ آپریشن اور سکوبا ڈائیونگ کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تقریباً چار گھنٹے تک مسلسل تلاش جاری رکھی، جس کے بعد بچی کی لاش جائے وقوعہ سے تقریباً چار کلومیٹر دور نہر سے برآمد کر لی گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد  دے کر  بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں