سمبڑیال میں جامع اور مؤثر ٹریفک مینجمنٹ پلان مرتب کرنے کی ہدایت
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت ڈی سی آفس سیالکوٹ کے ویڈیو لنک روم میں اجلاس منعقد ہوا
جس میں تحصیل سمبڑیال کے ٹریفک مینجمنٹ پلان اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر، ایکسین ہائی وے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ تحصیل سمبڑیال کیلئے جامع اور مؤثر ٹریفک مینجمنٹ پلان مرتب کیا جائے ، ٹریفک کے دباؤ والے مقامات کی نشاندہی کرکے عملی تجاویز پیش کی جائیں ۔