طبی بورڈ کا قیام انقلابی قدم ہے :حکیم محمد احمد سلیمی
میڈیکل کے تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا :صدر نیشنل کونسل فار طب
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی نے کہا کہ طبی بورڈ کا قیام بہت ہی انقلابی قدم ہے اور اسے ہر صورت جاری رہنا چاہیے اور آئندہ طبی بورڈ کا چرچا بذریعہ سوشل میڈیا ملک کے طول عرض میں ہونا چاہیے کہ دوسرے لوگ بھی آپ کو فالو کریں طبی بورڈ عوام کی خدمت کا سلسلہ ہے اس میں بلا تفریق و تخصیص خدمت کریں اور تمام طبی ماہرین کو ساتھ لے کر چلیں چاہے حتیٰ کہ میڈیکل کے تمام شعبہ جات کو بھی ساتھ لے کر چلیں ہم نے بحیثیت قوم اتحاد و اتفاق اور اجتماعیت ، پیار محبت کو فروغ دینا ہے اس موقع پر انہوں نے طلبا و طالبات کے لئے خوشخبری دی کہ کالج سے فارغ التحصیل طلبا کے لئے ہاؤس جاب ریگولیشن پاس کیا گیا ہے اور اس کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے ، 6 ماہ ہا ئوس جاب کے بغیر رجسٹریشن جاری نہیں کی جائے گی مزید برآں انہوں نے طبی بورڈ کے تسلسل کو ہر حالت میں قائم رکھنے اور جاری رکھنے کا پیغام و زور دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطان طبیہ کالج میں طبی بورڈ گوجرانوالہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کے میزبان و منتظم ڈاکٹر شوکت علی نے طبی بورڈ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ طبی بورڈ گوجرانوالہ کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔