ڈپٹی کمشنر کا پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد میں جلوسوں کے روٹس کا دورہ
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے جلالپور بھٹیاں،پنڈی بھٹیاں اورحافظ آباد سٹی کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے محرم الحرام کے جلوسوں،مجالس اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی سمیت ٹھنڈے مشروبات کے سبیل کیمپوں، صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے حافظ آباد سٹی میں امام بارگاہ حسین پورہ اور فوارہ چوک سے نکالے جانے والے جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے سکیورٹی سمیت صفائی ستھرائی، لائٹنگ،محکمہ صحت، ریسکیو 1122، میونسپل کمیٹی،واسا، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔