تتلے عالی :ماں بیٹوں کو تشدد کرکے زخمی کر دیا
تتلے عالی(نامہ نگار )ماں بیٹوں کو تشدد کرکے زخمی کر دیا ۔نواحی گاؤں غیبی کے رہائشی غلام مصطفی کے بیٹے سجاول،عمیر اور عادل نئے گھر کی تعمیر کیلئے پرانی دیواریں مسمار کررہے تھے کہ گاؤں کے مبشر سے تلخ کلامی ہو گئی۔
جس پر اس نے ،مدثر، اسد یونس،زید وغیرہ کو بلا لیا جو مسلح ڈنڈے تھے ،ملزموں نے سجاول اور عادل کو تشدد کا نشانہ بنایا خود کو بچانے کیلئے گھر کے اندر چلا گئے ملزم بھی پیچھے گھر میں آگئے ،ملزموں نے ان کی والدہ شائستہ کو بھی سر میں ڈنڈا مارکر لہولہان کر دیا ،زخمیوں کو تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا ۔